تعبیرخواب

فستق(پستہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پستہ خواب میں مال اور نعمت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مغز پستہ ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مغز پستہ ہے ۔ دلیل ہے کہ بخیل سے نفع پائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے مغز پستہ دیا ہے ۔ تو مال و نعمت پر دلیل ہے ۔