تعبیرخواب

فقاع خوردن(جوکی شراب پینا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔ جو اس کو خادم سے حاصل ہو گی ۔ 
اگر کوئی دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ خادم سے خیرو منفعت پائے گااور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو فائدہ پہنچائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فقاع کوزہ گرا ہے اور وہ بھی گری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا لوھوں کی مدد کرنا ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے آدمی کی مدد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے اور شریں ہے ۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر ترش ہے اور بے مزہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت(۲)بوسہ(۳)خدمت کرنا (۴)کمینہ شخص۔