تعبیرخواب

فقیہہ

فقیہہ ، علم فقہ کا علم ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ فقیہہ اور فاضل ہوا ہے اور اس کی بات خلقت کے نزدیک پسند ومقبول ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ شرافت اور بزرگی پائے گا اور اس کا نامنیکی کے ساتھ ملک میں مشہور ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر ان پڑھ آدمی اپنے آپ کو خواب میں فقیہہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہ سخت گیر سپاہی ہو گا اوراگر اپنے آپ کو پورا عالم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ قاضی ہوگا ۔