تعبیرخواب

فلوس(پیسہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ جنگ اور خصومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس پیسہ دلیل ہے کہ کسی سے جھگڑا کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پیسے ہیں ، دلیل ہے کہ سخت غم میں مبتلا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پیسے اپنے گھر سے باہر ڈالے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم اند وہ سے نجات پائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیسہ دیکھنا مفلسی پر دلیل ہے ۔