تعبیرخواب

فندق(ایک پھل ہے)

فندق ۔ ولایت کا مشہور میوہ بیر کے برابرہوتا ہے ۔ اس کا خواب میں دیکھنا مال ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس فندق ہے ۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے اس فندق کا ڈھیر ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مغز فندق شریں ہے جو اس کے پاس ہے د لیل ہے کہ مال حلال پائے گا ۔