تعبیرخواب

فنک (ایک جانور ہے)

فنک، ایک جانور ہے ۔ جس کی کھال سے پوستین بناتے ہیں ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ فنک خواب میں مالدار مسافر ہے ۔ اور خلقت سے ملنسار آدمی ہے ۔ اور اس کا چمڑا اور بال اور ہڈی چاہا ہوا ہے ۔ اور اس کا گوشت مالدار آدمی مسافر کا مال ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ فنک اس کا تابعدار نہ تھا ۔ دلیل ہے کہ فائدہ نہ پائے گا اور اگر دیکھے کہ فنک کو مارا اور اس کا چمڑا اتارا اور اس کا گوشت گرایا ۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فنک کا گلہ گھونٹا ہے ۔ اور اس کی گردن سے خون جاری ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسافر لڑکی کا کنوارپن دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر بہت سے فنک جمع ہوئے ہیں اور ان سے تکلیف نہیں دیکھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی گروہ سے منفعت پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو نقصان اٹھائے گا ۔