تعبیرخواب

فواق(ہچکی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کو ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غصہ آئے گا ۔ اور گالی دے گا اور ناپسندیدہ اور نالائق بات کہے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو روٹی کھانے کے وقت ہچکی آئی ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لگا تار ہچکی آئی ہے ۔ دلیل ہے کہ بے وجہ کسی پر غصہ ہو گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی ہچکی اس کی آواز کے ساتھ بلند ہوئی ہے ۔ دلیل ہے کہ جھوٹ بولے گا ۔ اس جھوٹ سے اس کو ملامت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے ہچکی آہستہ اور نرم تھی ۔ دلیل ہے کہ کسی پر غصہ کرے گا ۔ لیکن جلد ہی ٹھنڈا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ہچکی کی اور سب کچھ باہر نکالا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئے گی ۔