تعبیرخواب

فوطہ(تولیہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔ اور اگر پرانا اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تولیہ اور اس کا کپڑا خواب میں خوشی اور آسانی ہے ۔ اگر دیکھے کہ تولیہ سوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا میں راحت پائے گا ۔ خاص کر اگر نیا اور فراخ ہے ۔ اور اگر پر ان اور پھٹا ہوا ہی تو اس کی تاویل خلاف ہے ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تولیہ صالح آدمی کا لباس ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ تولیہ کا کپڑا پہنے ہوئے ہے ۔اور صاحب خواب پارسا ہے ۔ تو اس کے ستر کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر صاحب خواب کوئی مفسد ہو تو دلیل ہے کہ توبہ کرے اور راہ صلاحیت ڈھونڈے ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر بادشاہ تولیہ کا کپڑا دیکھے ۔ دلیل ہے کہ عدل و انصاف کرے گا اور اگر قاضی دیکھے ۔ کہ اس نے تولیہ کا کپڑا پہنا ہوا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ سچائی پر حکم کرے گا ۔ اور راہ صلاح پائے گا ۔