تعبیرخواب

قاضی(حاکم شرع)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ قاضی ہوا ہے ۔ دلیل ہے لوگوں میں حکومت کرتا ہے اور اس کا اہل نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج اور بلا میں گرفتار ہو گا ۔ اور اس کا مال ہاتھ سے جائے گا ۔ اور اگر سفر میں ہے تو اس کو ڈاکو ماریں گے اور اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اگر عالم ہے اور دانا ہے تو قاضی بنے گا ۔ اور اگر صاحب خواب عالم اور جوان ہے تو سفر سے سلامتی کے ساتھ واپس آئے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی کسی معلوم قاضی کو خواب میں دیکھے تو عالموں اور بزرگوں دین کے مرتبہ کو پہنچے گا ۔اور اگر نامعلوم قاضی کو دیکھے کہ بیٹھا ہوا ہے اور وہ کسی کے ساتھ تنازعہ رکھتا ہے ۔ اور اس نے ان کے درمیان حکم کیا ہے ۔ جو حکم کیا ہے وہی فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و اللہ یحکم لا معقب لحکمہ(اور اللہ ان کے درمیان حکم کرے گا اور اس کے حکم کو کوئی روکنی والا نہیں )اور دوسری جگہ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔یقص الحق و ھو خیر الفاصلین(وہ حق بات کھول دیتا ہے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے )
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قاضی نے اس پر حکم کیا ہے وہی ہو گا ۔ جو اس نے دیکھا اور اور اگر دیکھے کہ قاضی کے ہاتھ میں ترازو ہے ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں سچائی کے ساتھ حکم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قاضی نے اس پر محبت اور شفقت سے نگاہ کی ہے اور مہربانی سے بات کی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اہل علم میں حرمت اور مرتبہ نہ ہو گا ۔ خوار اور ذلیل ہو گا ۔