تعبیرخواب

قالب

قالب ۔ کالبد ۔ ڈھانچہ اور سانچہ ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں جوتے یا موزے کا قالب دیکھے تو دلیل عورت اور خادم پر ہے جو اس کا کام سنواریں گے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس قالب ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی خادم ملے گا اور اگر دیکھے کہ قالب ٹوٹا ہے یا جلا ہے دلیل ہے کہ اس کے گھر کا خادم ہلاک ہو گا ۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے قالب ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو خود موں سے خیر و منفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ خود جوتی بناتاہی یا موزے سیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہتر ہو گا ۔