تعبیرخواب

قالین

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر دیکھے کہ اس کے لئے بڑا ایک بڑا قالین بچھا یا ہوا ہے ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے تو درازی عمر اور روزی کی فراخی پر دلیل ہے ۔ 
اور اگر دیکھے کہ قالین پر بیگانی جگہ پر بیٹھا ہے اور اس جگہ کے مالک کا علم نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا اس پر متغیر ہو گی اور سفر میں مرے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ چھوٹے اور تنگ قالین پر بیٹھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کا تاہ اور روزی تنگ ہو گی ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قالین لپیٹ کر کندھے پر رکھے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پر جائے گا اور اس کی عمر تھوڑی رہی ہے ۔ اور جس قدر قالین بڑا اور فراخ ہو گا اس کی روزی اور معیشت زیادہ اور بہتر ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ چھوٹے قالین پر بیٹھا ہے اور اس کے نیچے فراخ ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی فراخ اور کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ قالین کو اپنی پشت پر رکھ کرلے جارہا ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ بہت کرے گا ۔ 
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قالین چھوٹا اور سبز ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی روزی تنگ ہو گی ۔ لیکن اس کی عمر دراز ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سبز اور پا کیزہ قالین ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر روزی فراخ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں قالین ڈالا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ کو دولت اور اقبال حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نا معلوم گھر میں قالین پڑا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ سفر کرے گا اور مال ونعمت پائے گا ۔