تعبیرخواب

قبا(عبا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سوتبع قبا پناہ اور سفر میں قوت ہے ۔ اگر دیکھے کہ سوتی قبا فراخ پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ ریشم کی قباء پہنے ہوئے ہے یہ اس کے حق میں مکروہ ہے ۔اور اگر اسلحہ کے ساتھ پہنے ہوئے ہے تو کسی بڑے آدمی سے شرف اور مرتبہ پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قبا پہن کر لڑائی پر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے سبز قبا پہنی ہے ۔ دلیل ہے کہ روشنائی پائے گا ۔ اور اگر نیکی ہے تو مصیبت ہے ۔ اور اگر سیاہ ہے تو غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دھاری دار ہے تواس کا کام انتظام سے ہو گا ۔ اور اگر قبا پرانی اور پھٹی ہوئی ہے دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قبا عنابی ہے ۔ اگر قبا کا اہل ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ چمڑے کی قبا سیاہ اور پلید پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب مالدار عورت سے شادی کرے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ لومڑی کے پوست کی قبا پہنے ہوئے ہے ۔ دلیل ہے کہ پار سا عورت سے شادی کرے گا ۔ اور اگر قباء سمور کے چمڑے کی ہے دلیل ہے کہ مالدار عورت سے شا دی کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبالہ چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)ریاست (۲)حکمت و دانائی (۳)منفعت(۴)ولایت(۵)دلیل (۶)قوت ۔