تعبیرخواب

قرآن خواندن(قرآن مجید پڑھنا)

قرآن مجید پڑھنا خواب میں حاکم پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے ۔ توواجب ہے کہ خیرات کرے اور شکر حق بجالائے اور اگر دیکھے کہ آیت عذاب پڑی ہے تو حق تعالیٰ کے غصے اور غصب پر دلیل ہے ۔ توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ قصص اورا مثال میں سے آیت پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آدھا قرآن مجید پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس آدھی عمر گزری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ حافظ قرآن ہوا ہے ۔دلیل ہے کہ امانت کو نگاہ رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں قرآن مجید کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام راہ دین میں نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا قرآن مجید پڑھتا ہے اور وہ اس میں سے کچھ نہیں سمجھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے دل کو غم واندوہ لاحق ہو گا ۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پورا قرآن مجید ختم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مراد کو پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی عمر آخر کو پہنچی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کو بلند آواز سے پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے ۔
کہ اس کا کام بلند ہو گا اور لوگوں میں مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو آیت پڑھی ہے اور اس کو یاد ہے۔ دلیل ہے کہ اس آیت کی تفسیر اس کی تعبیر ہے ۔
حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا ۴/۱ پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ اعراف سے سورۃ مریم تک پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب خلقت کے درمیان مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ مریم سے سورۃ الناس تک قرآن مجید پڑھا ہے ۔ تو اس کی تمام مرادیں پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا پوراپ رہ پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ سال اور ماہ اس پر مبارک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کے سات پارے پڑھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نجات پائے گا ۔
اور اگر کوئی قرآن خوان نہیں ہے ۔ اور خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اقرا کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا (اپنی کتاب پڑ ھ آج تو ہی اپنی جان کے حساب لینے کے لئے کافی ہے )
اور اگر دیکھے کہ برہنہ ہے اور قرآن مجید پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خواہش مند ہو گا اور اگر پاک اور ان پاک جگہ پڑھتا پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہو گا ۔
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن مجید کا پڑھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)آفت سے سلامتی پانا(۲)درویشی کے بعد دولت(۳)دلی کی مراد پانا (۴) بیداری اور پرہیز گاری فرمانا ۔ ایسے لوگوں کو جو گنہگار ہیں اور ان کے لئے عذاب اور سزا کی قیامت کے دن حجت کا قائم ہونا ۔