تعبیرخواب

قز(ریشم)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر ریشم اور ابر ریشم سفید دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی نعمت پائے گا اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔ اور پختہ ریشم کا دیکھنا خام سے بہتر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم جل گیا ہے یا ضائع گیا ہے ۔ دلیل ہے اس کا نقصان پہنچے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ریشم یا ابر ریشم سفید ہے ۔ اور اس کی ملک ہے تو خیرو منفعت حاصل کرے گا ۔اور اگر سبز ہے تو بہتر ہے۔اور سرخ ہے مردو ں کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ اور اگر سیاہ یا نیلا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہر ایک رنگ کا ریشم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا ہر ایک طرح کا سامان ملے گا ۔ اور ریشم مردوں کے لئے دین میں مکروہ ہے اور عورتوں کے لئے دین کی بابت اچھا ہے ۔