تعبیرخواب

قصاب(قصائی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے ۔ 
اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حالانکہ یہ اس کاپیشہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہوگی ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصابی کرتا ہے ۔ حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نا معلوم قصاب اس کے گھر میں آیا ہے یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ نا گہانی موت ظاہر ہو گی ۔