تعبیرخواب

قصہ گفتن (قصہ بیان کرنا)

قصہ ، گفتن ۔ کہانی بیان کرنا ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نامعلوم قصہ پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ ظالموں کے خوف اور دہشت سے امن میں ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔فلما جاء وقص علیہ القصص قال لا تخف نجوت من القوم الظا لمین(جب وہ اس کے پاس آیا اور اس کے پاس اپنا قصہ بیان کیا ۔اس نے کہانہ ڈر ۔ تو نے ظالم قوم سے نجات پائی ہے )
حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لوگوں کو قصہ سناتا ہے ۔ اگر نیک قصہ ہے تو خیر وصلاح پر دلیل ہے اوت اگربرا قصہ ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے ۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصہ بیان کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی اور خواب میں قصہ بیان کرنے والا نیک محضر شخص ہے۔