تعبیرخواب

قضیب(شاخ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ قضیب درخت کی شاخ ہے جو خواب میں دیکھتا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی نے تازہ اور باریک شاخ کسی درخت کی دی ہے اور دینے والا معلوم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے اسی قدر خیرو منفعت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شاخ باریک اور خشک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کوئی چیز نہ ملے گی ۔ 
حضرت جابرمغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ترش میوے والے درخت کی شاخ اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص سے غم واندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر شیریں درخت سے ہے ۔ دلیل ہے کہ خیر ومنفعت حاصل کرے گا ۔