تعبیرخواب

قفا خوردن(گدی پر چانٹا کھانا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں اپنی گد ی پر بال دیکھے ۔ دلیل ہے کہ قرضدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ گدی پر سے بال منڈے ہوئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ قرض اتارے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کی گدی پر کسی نے تھپڑ مارا ہے اور سوج گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے آدمیوں کو فائدہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بیگانے نے اس کی گدی پر چانٹا لگایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس بیگانے سے منفعت پائے گا ۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی گدی پراس قدر تھپڑ مارے ہیں کہ اس سے خون جاری ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ کسی پر دعویٰ کرے گا اور نقصان اٹھائے گا ۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی گدی چیری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال اس سے خیانت کریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی گدی پر پچھنے لگائے ہیں ۔ دلیل ہے کہ کوئی چیز خرید کر قبالہ لکھے گا ۔ 
حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ پیچھے کو ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ وہ لوگوں سے نفاق برتے گا ۔