تعبیرخواب

قفس(پنجحرہ)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پنجرہ ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی جگہ گرفتار ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ اپنے عز یزوں میں سے کسی کے ساتھ قید خانے میں جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پنجرہ ٹوٹا ہوا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ قید خانے کی تنگی سے نجات حاصل کرے گا ۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پنجرے کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)قید خانہ(۲)تنگ جگہ(۳)بردہ فروشی کی سرائے۔