تعبیرخواب

قمع گرزسے مارنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھوٹا گرز غلام یا کنیز ہے اور بڑا گر زپر کرنے والا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے چھوٹا گرزخریدا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب چھوٹا غلام یا کنیز چھوٹی خریدے گا ۔ 
اگر دیکھے کے اس کا گرزٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ایسے مرد کی صحبت سے جدائی ہو گی جس سے اس کو سہارا تھا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا گرز چاندی کا ہے دلیل ہے کہ اس کی نیک مرد اور نیک سے صحبت ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا گرز لوہے کا ہے دلیل ہے کہ قوی رائے اور بہادر مرد سے اس کی صحبت ہو گی اور وہ اس سے خیرو منفعت پائے گا