تعبیرخواب

قند (کھانڈ)

قند کھانڈ۔ مصری۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے قند کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام جلدی میں کرے گا جس سے پشیمان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے قند کا ٹکڑا اس کے منہ میں سے رکھا ہے دلیل ہے کہ اس کو بوسہ دے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس نے قند کسی بوری میں رکھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کے قند بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور تند کا خریدنا اس کے فروخت کرنے سے بہتر ہے۔