تعبیرخواب

قندیل

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جلنے والی قندیل عبادت کی توفیق ہے۔ خاص کر اگر روشن ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں روشن قندیل لٹک رہی ہے دلیل ہے کہ پارسا اور صالحہ عورت سے شادی کرے گا اور اگر یہ خواب عورت دیکھے تو طاعت اور عبادت بہت کرے گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشن قندیل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے(۱)شادی کرنا (۲)توفیق عبادت (۳)بستہ کاموں کی کشائش(۴) اور بے جلی قندیل خواب میں تھوڑی منعفت ہے۔