تعبیرخواب

کاچی

کاچی ایک قسم کا کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے روغن کنجد اور روغن بادام کے ساتھ کاچی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیرو و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روغن اور شہد کے ساتھ کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ روغن اور ہی کے ساتھ کھائی ہے دلیل ہے کہ کسی سے اس کو تھوڑی منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ترش چیز کے ساتھ کھائی ہے تو غم و اندوہ اور اندیشے پر دلیل ہے۔