تعبیرخواب

کارد(چھری)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہ ے کہ خواب میں چھری فرزند ہے اور چھری کا غلاف عورت ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو بزرگی اور مرتبے پر دلیل ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں وہ ہتھیار باندھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں چھری ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی کی پناہ اور قوت ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ غلام چھری بنانا سیکھے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھری میان سے باہر نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ چھری میان میں ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ یا اس کے باپ کے خویشوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو چھری سے زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ جسم کے زخم کے مطابق اس کو نقصان پہنچے گا۔ 
اگر دیکھے کہ چھری سے کوئی چیز تراشی ہے دلیل ہے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری میں رخنہ پر ہے یا زنگار لگا ہے یا اور کوئی عیب ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔