تعبیرخواب

کار دنیا کردن (دنیا کا کام کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دنیا کا کام کرتا ہے تو اس کے دین کے فساد اور نقصان پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ دین کا کام کرتا ہے۔ تو دین کی صلاح اور جہان کے نیک احوال پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دنیا کے کام آراستہ ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہے اور اگر اس کے خلاف ہے تو اس کی عمر دراز ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ایسے کام میں مشغول ہے کہ اس کو یا کسی غیر کو اس میں منفعت نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس میں خیر و منفعت نہ ہو گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی شخص کے ساتھ کسی کام کے لئے گیا ہے اور رستہ میں بیٹھ گیا ہے دلیل ہے کہ وہ مخالف دین ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ فرح المخلفون بمقد ھم خلاف رسول اﷲ (پیچھے رہنے والے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے خلاف پر بیٹھ کر خوش ہیں)