تعبیرخواب

کاریز (کھال یا نالی)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمای اہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں کسی معلوم جگہ پر پانی کی نالی دیکھے۔ دلیل ہے کہ اپنوں کے ساتھ مکر اور حیلہ کرے گا۔ اور یہ تاویل اس وقت ہے کہ جب کاریز کھودتے وقت پانی نہ نکلے۔ اور اگر پانی نکل آئے اور جاری ہو جائے تو مقرر کاریز کوکھودنے کا حکم نگاہ رکھے۔ 
اور اگر دیکھے کہ کاریز سے پانی لے کر گھڑے یا مٹکے میں ڈالتا ہے تو ایسے مال پر دلیل ہے کہ جس کو خرچ کرے گا اور اگر دیکھے کا کاریز میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ کمرو حیلہ میں پڑے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ باغ کو کاریز سے پانی دیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔ اور خواب میں کاریز دیکھنا ایسے مرد کو دیکھنا ہے جو دنیا کے کام مکر اور حیلے کے ساتھ کرتا ہے۔