تعبیرخواب

کاسہ(پیالہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ لکڑی کا پیالہ جب اس میں کوئی کھانے کی چیزہے اور اس نے کھائی ہے اسی قدر سفر سے حلال کی روزی پائے گا۔ اور ٹھکیری کا پیالہ خواب میں روزی ہے۔ اور خالی پیالہ عاجزی اور فروماندگی ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کھانے کا پیالہ برکت اور منفعت والا خادم ہے کہ کس کے ہاتھ پر خیرات ہوتی ہے اور صلاح کے وقت مال کی تقسیم کرتا ہے۔ 
اور سونے اور چاندی کا پیالہ جس میں کھانے کی چیز ہے حرام کی روزی ہے۔ اور کاسہ سکہ اور قلعی کا تھوڑی روزی مشتبہ ہے اور بلور کا پیالہ اس دلیل اور اور خالی پیالہ مفلسی پر دلیل ہے۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ السلام نے فرمایا اگر دیکھے کہ اپنے پیالہ میں خوش ذائقہ اور شیریں چیز رکھتا ہے دلیل ہے کہ نعمت اور مال پائے گا۔ اور اگر ناخوش اور ترش چیز دیکھے تو غم و اندیشہ پر دلیل ہے۔