تعبیرخواب

کاغذ

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ مال اور بزرگی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس ے پاس سفید اور پاکیزہ کاغذ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کا کاغذ پانی میں گلا ہے یا آگ میں جلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کی بزرگی اور مال کا نقصان ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ علم اور دانش ہے۔ اگر صاحب خواب پارسا ہے اور دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے کاغذ ہیں۔ دلیل ہے کہ فضل اور علم میں شہرت پائے گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد اور جاہل ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ کا دیکھنا چار درجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)بزرگی(۳)دولت(۴)مکر اور حیلہ۔