تعبیرخواب

کافور سپرغم

سپرغم ایک پودا ہے کہ اس کا شگوفہ اور پھول زرد ہوتا ہے اور اس سے کافور کی خوشبو آتی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کافر سپرغم اس کی زمیں میں اگا ہے دلیل ہے کہ اس کی مدح و ثنا۔ سب لوگوں کی زبان پر ہو گی۔ 
اور اگر دیکھے کہ کافور سپرغم اس نے ایک جگہ سے اکھاڑ ا ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی تعریف منقطع ہو جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کھائی ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنی وقت پر کافور سپرغم کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)ثناء اور شاباش(۲)تھوڑا نفع(۳) پاکیزہ بات سننا اور بیان کرنا۔