تعبیرخواب

کافر

حضرت ابن سیرین رحمۃا للہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کافر ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا ملت کفر کی طرف میلان ہے۔ 
اور اگر دیکھے کہ کبر آگ اور ہوا کو پوجتا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کا گنہگار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اآگ میں نور اور شعاع ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کی تلاش کرے گا اور اپنا دین حرام مال کے عوض فروخت کرے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں کافر دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱) کفر کی طرف رغبت کرنا (۲)لوگوں سے صحبت رکھنا (۳)بد اعتقادوں سے بیٹھک رکھنا اس پر حق تعالیٰ سے رسوائی۔