تعبیرخواب

کاہ (بھوسہ) گھاس پھوس

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہے کہ بھوسہ خواب میں بہت سا مال اور نعمت ہے۔ خاص کر اگر گیہوں کا بھواسہ ہے۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا گھاس ہے اور گھر میں لئے جا تا ہے۔ دلیل ہے کہ حلال کا مال اور نعمت بہت حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ جو کی بھوسی ہے تو گزشتہ مفاد کم حاصل ہوں گے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ آگ گھاس کے ڈھیر میں لگ گئی ہے اور وہ گھاس جل گیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر تاوان ڈالے اور اس سے مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے اس کی گھاس کھاتے ہیں دلیل ہے کہ کوشش سے اپنا مال ضائع کرے گا۔ 
حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھاس دیکھناتین وجہ پر ہے۔ (۱) مال حلال (۲) کسب معیشت (۳) دل کی مراد اور خوشی۔