تعبیرخواب

گاورس(باجرہ)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ باجرہ کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال اور مراد پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا باجرہ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال رنج سے حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے باجرہ بیچا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کے اس کے پاس باجرہ ہے۔ دلیل ہے کہ تھوڑا مال اور تھوڑی خرو منفعت پائے گا۔