تعبیرخواب

گاؤ (بیل۔ گائے)

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں دیکھے کہ بیل پر بیٹھا ہے اور بیل اس کی ملکیت ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے کام ملے گا۔ اور اس سے بہت نفع پائے گا۔ خاص کر اگر بیل سیاہ ہے۔ اور اگر زرد ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل اس کے گھر سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ خیر اورروزی کا دروازہ کھولے گا۔ لیکن اس کا اندوہ پیچھانہ چھوڑے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بیل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے زیر دست بہت سے غلام ہیں اور ان کے کام میں کوشش کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل نے اس کے سینگ مارا ہے اور اس کو گھر کے باہر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غلاموں سے نقصان پہنچے گا اور وہ اپنے آپ کو معزول کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کے بیل کے تین سر ہیں اور ہر ایک سر پر ایک سینگ ہے۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرے گا۔ اور اگر اس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک ایک عضو زیادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بیل کام ہے اور اس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے۔ اور بیل کی دم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کی دم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہو گی۔ اور اگر اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیر و برکت ظاہر ہو گی۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے اور گرا دیا ہے اگر خواب عامل ہے تو معزول ہو گا۔ اور اگر سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ اور اگر بادشاہ ہے تو ملک سے جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے اور بانٹ لیا ہے اور بیل عامل کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کوچے میں سے مارے گے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا اور اس کا گوشت کھایا ہے دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال لے گا۔ 
اگر دیکھے کہ اس نے ایک بیگانی گائے مار ڈالی۔ دلیل ہے کہ کوئی بڑا آدمی اس موضع میں مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مختلف گائیں اور بیل دبلے ہوں اور اگر فربہ ہیں تو فراخی اور ارزالی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بیل ل میں چل رہے ہیں دلیل ہے کہ اس کو بے اندزاہ مال حاصل ہو گا۔ 
حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ وہ بیل کے ساتھ جنگ کر تا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار سے لڑائی ہو گی۔ 
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بیل خواب میں سال ہے۔ اور اگر گائے کو دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں فراخی اور نعمت ہو گی۔ اور اگر گائے دبلی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے اور گائے کا گوشت اس سال میں مال اور فراخی ہے اور اس چمڑا ذخیرہ ہے۔ 
اور اگر دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر یہ خواب غلام دیکھے تو آزاد ہو گا۔ اور مفلس دیکھے تو مالدار ہو گا۔ اور اگر آزاد دیکھے تو لوگوں سے بے نیاز ہو گا۔ اور اگر ذلیل دیکھے تو عزیز ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گائے گابھن ہے تو امیدواری پر دلیل ہے۔ 
حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ فربہ بیل خریدا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مالدار عورت سے شادی کرے گا۔ اور دیکھے کہ گائے کا دودھ نکالا ہے اور پیا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سے مال کو جمع کرے گا اور اس میں خود نہ کھائے اور اگر دیکھے کہ گائے اس سے باتیں کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گائے اس کے پاس آتی ہے۔ دلیل ہے کہ سال اس پر مبارک ہو گا۔ 
اور اگردیکھے کہ گائے نے اس سے منہ پھیرا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ سال اس پر برا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے پر سوا تھا اور گر پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال متغیر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ملک میں کسی عورت کے ساتھ جنگ کرے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں گائے لوٹ رہی تھی۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت پائے گا۔ اور دیکھے کہ گائے نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال اس سے خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گائے اچا نک اس کے گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے کہ اچانک مال پائے گا اور بے غم ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ خواب میں گائے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱) حکومت(۲)مال(۳)بزرگی(۴)ریاست(۵)نیکی(۶)نیک سال۔