تعبیرخواب

گاؤ دشتی (جنگلی بیل)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جنگلی بیل مرد تو نگر یا بہت سا مال ہے اگر دیکھے کہ اس نے شکار میں جنگلی بیل پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت پائے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ وہ جنگلی بیل ایک دوسرے سے جنگ کر رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ دو بدکار آپس میں جنگ کریں گے۔ اور جنگلی گائے تاویل میں عورت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے سبب سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی گائے کا بچہ کپڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کا گوشت کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ قوت اور دولت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنگلی بیل کے بہت سے سینگ ہیں۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کو دولت اور قوت حاصل ہو گی۔