تعبیرخواب

گبر شدن (آتش پرست ہونا)

حضرت ابن سیرینؒ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ آتش پرست ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ آخرت کو چھوڑ کر دنیا کا طالب ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں اگر دیکھے کہ آتش پرست ہوا ہے اور آتش کدہ میں جگہ لی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اہل بدعت اور بد دینوں کی صحبت میں رہے گا۔ اور خواہشات نفسانی اور اہل فسا کے تابع ہو گا۔