تعبیرخواب

کبک (چکور)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چکور خوبصورت عورت یا جمال کنیزہے۔ 
اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے چکور کو پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے چکور بخشی ہے دلیل ہے کہ اس کو خوبصورت عورت کرائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا شکار کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوبصورت کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چکور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو نیا لباس حاصل ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے چکور کا گلا کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز کا کنوار پن توڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر چکور فرزند ہے اور مادہ چکور عورت نے ناموافق کنیز ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ چکور اس کے ہاتھ سے اڑی ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس کی کنیز بھاگے گی۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چکور کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)لڑکا (۲)دوست(۳)پرستار(۴)دل کا مطلب اور مراد