تعبیرخواب

کتف(کندھا)

کتف ۔ کندھا خواب میں تحمل اور مرد کا جمال ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درست ہے تو مال اور جمال کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور اگر کندھا شکستہ اور کمزور دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کندھے کو قوی اور درست دیکھے تو امانت گزارے گا۔ ورنہ اگر اس کے خلاف دیکھے تو بد دیانتی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے کندھے کو قوی اور درست دیکھے تو امانت گزارے گا۔ ورنہ اگر اس کے خلاف کندھے کو بالوں سے صاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ امانت گزارے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے کندھے پر بال نہیں تو نامعلوم جگہ سے مال حاصل کرے گا۔