تعبیرخواب

کتیرا (ایک گوند ہے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کتیرا اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مرد بخیل سے مال اس کو بچا کھچا ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کتیرا کھاتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کھائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کتیرا تین وجہ پر ہے۔ (۱) لوگوں کے مال کا بچا کھچا (۲) تھوڑا نفع(۳) ایسا کام ہو گا کہ جس سے صاحب خواب کو تھوڑا نفع پہنچے گا۔ )