تعبیرخواب

گچ (چونا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا جنگ اور خصومت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے چونا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑائی اور جھگڑے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو چونا دیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چونا سختی ہے اور جس بنیاد کو کہ چونے سے درست دیکھے۔ سب بد ہے۔ کیونکہ چونا آگ سے پکایا جاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے چونا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مرنے کا خوف ہے۔