تعبیرخواب

کرباسو (نیولا)

نیولا۔ خواب میں دیکھنا ایسا مرد ہے جو لوگوں میں فساد اور شور و شر ڈالتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے نیولا پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کو اپنے نزدیک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سے نیولا بھاگ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مفسد اس کے پاس سے بھاگے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کو مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس مفید کا حال تباہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نیولے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مفسد آدمی سے مال حرام کھائے گا۔