تعبیرخواب

گرد(غبار)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی ملکیت کی چیز پر گرد جمع ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر مال حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ زمین اور آسمان کے درمیان گرد جمع ہے۔ دلیل ہے کہ اس جگہ میں کوئی پوشیدہ کام ہو گا کہ اس سے کس طرح باہر آئے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ گرد آلود ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو رنج اور دکھ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ گرد اور خاک اس کی ملکیت کی زمین پر جمی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گرد تین وجہ پر ہے۔(۱)مال(۲)بلا اور فتنہ(۳)حق تعالیٰ کا عذاب۔