تعبیرخواب

گردن زن (گردن کاٹنا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی گردن کاٹی ہے اور اس کا سر جسم سے جدا ہوا ہے۔ اور اگر کافر ہے تو مسلمان ہو گا۔ اور اگر گردن کٹنے وقت اس کا سر جسم سے جدا نہیں ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ 
اور اگر گردن کاٹنے والا معلوم شخص ہے تو جو چیزیں اوپر بیان ہوئی ہیں گردن کاٹنے والے سے اس کو پہنچیں گی۔ اور اگر گردن کاٹنے والا بچہ اور نابالغ ہے۔ دلیل ہے کہ اگر بیمار ہے تو مرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر گردن کاٹنے والا شخص تندرست اور آزاد مالدار ہے۔ دلیل ہے کہ نیک بختی سے بدحالی میں پڑے گا۔ اور اس کا مال اور نعمت دور ہو گی۔ اور اگر درویش ہے تو اس کے کاموں کا انجام ہلاکت ہے۔ حاصل یہ ہے کہ دریشوں ماور محنت کشوں کو خواب میں گردن کٹنی نیک ہے اور مالداروں اور صاحب نعمت کے لیے بد ہے