تعبیرخواب

کرسی

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرسی کا دیکھنا علم ہے اور عقل کی رو سے اس طرح ضرور ہے کہ حق تعالیٰ نے قرآن مجید میں اس طرح فرمایا ہے:۔ وسع کرسیہ السموت والارض (اس کے علم میں آسمانوں اور زمینوں کی سمائی ہے۔ )
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ کرسی سے مراد علم ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ کرسی حق تعالیٰ کی قدرت اور احاطہ ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کرسی کی تاویل یہ ہے کہ کامل اور عاقل ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ کرسی کی تاویل امام مطیع ہے یا زاہد پرہیز گار باکمال ہے یا بادشاہ عادل پورا دانا ہے جیسا کہ احادیث میں مزکور ہے۔ دلیل ہے کہ اہل دین اور عالموں کے لئے نیک ہے۔ اور صاحب خواب عادل سلطان سے خیر اور نیکی دیکھے گا اور اس مال زیادہ ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں کرسی کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)عدل(۲)انصاف(۳)عزت و شرف(۴)مرتبہ(۵)ولایت(۶)قدر اور جاہ مرتبہ۔ 
اگر کوئی دیکھے کہ آسمان پر کرسی پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام بالا ہو گا اور قدر اور مرتبہ اور عزت پائے گا اور سب مرادوں کو پہنچے گا اور لوگوں میں بزرگ اور عزیز اور مکرم ہو گا اور خلقت میں عدل اور انصاف ظاہر کرے گا۔ اور اگر وہ کرسی کہ جس کو بڑھئی بناتا ے خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب عورت کرے گا۔ 
ور اگر دیکھے کہ کرسی پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے نیچے کرسی ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی اور اگر دیکھے کہ اس کی کرسی چھوٹی اور پرانی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت ذلیل اور عاجز اور درویش ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس کرسی ہے اور اس پر بیٹھا نہیں ہے دلیل ہے کہ خدمت کے لیے گھر میں کوئی عورت لائے گا۔