تعبیرخواب

گرمابہ (حمام)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ گرمابہ خواب میں غم و اندوہ ہے اور اپنے آپ کو دھونا شادی اور خوشی ہے اور نیم گرم پانی نیک ہے اور سخت کرم پانی بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور غسل کیا اور اپنے آ کو خوب دھویا ۔ دلیل ہے کہ رنج و فکر سے نجات پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور غسل نہیں کیا ہے۔ تو عورتوں کی طرف سے اس کے دل کو غم و اندوہ لاحق ہو گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اپنے آپ کو چونامل کر خوب صاف کیا ہے دلیل ہے کہ خوف سے امن ہو گا اور غم سے شاد ہو گا اور بیماری سے شفاء پائے گا اور قرض سے سرکر ہو گا۔ اور اگر مالدار ہے تو ان فوائد سے محروم رہے گا اور مال میں بھی نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چنا ملا ہے اور غسل نہیں کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پورا نہ ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اپنا ہاتھ منہ اور جسم دھویا ہے اور باہر نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نکلے گا۔ اور دیکھے کہ کوچہ یا گھر میں حمام ہے ۔د لیل ہے کہ اس مقام میں بے حیاء عورت ظاہر ہو گی اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور غسل کا محتاج نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین اور قرض دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور چور اس کا کپڑا لے گیا اور وہ برہنہ رہ گیا۔ دلیل ہے کہ کسی کام کے باعث صاحب خواب غمگین اور رسوا ہو گا۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حمام کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)عورت (۲)غم و اندوہ(۳)دین (۴)نابکاری(۵)دوست(۶)قرض۔اور حمام والا تاویل میں عورت ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مکان کا مالک ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا اور اپنے آپ کو مل کر خوب صاف کیا ہے۔ دلیل ہے کہ خوف سے امن میں ہو گا اور غم سے شاد ہو گا اور ابیماری سے شفاء پئے گا اور قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر مالدار ہے تو ان فوائد سے محروم رہے گا اور مال میں بھی نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ چونا ملا ہے اور غسل نہیں کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پورا نہ ہو گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور اپنا ہاتھ منہ اور جسم دھویا ہے اور باہر نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ غم سے نکلے گا۔ اور دیکھے کہ کوچہ یا گھر میں حمام ہے۔ دلیل ہے کہ اس مقام میں بے حیاء عورت ظاہر ہو گی اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور غسل کا محتاج نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین اور قرض دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ حمام میں گیا ہے اور چور اس کا کپڑا لے گیا اور وہ برہنہ رہ گیا۔ دلیل ہے کہ کسی کام کے باعث صاحب خواب غمگین اور رسوا ہو گا۔ 
حضرت جعفر علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں حمام کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)عورت(۲)غم و اندوہ(۳)دین(۴)نابکاری(۵)دوست(۶)قرض۔ اور حمام والا تاویل میں عورت ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مکان مالک ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ حمام والوں کا کام کرتا ہے۔ اگر مرد ہے تو دولت مند عورت کرے گا اور عورت کے کاموں میں مشغول ہو گا اور اگر عورت ہے تو اسی صفت کا شوہر کرے گی۔