تعبیرخواب

کرمان (کیڑے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پیٹ میں بہت سے کیڑے ہیں اور اس کے پیٹ میں کھانا کھاتے ہیں دلیل ہے کہ دوسرے کے عیال کسی دوسرے کے مال سے لانا چاہے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ لمبے کیڑے اس کے جسم میں پڑے ہیں اور اس کے جسم اور کپڑوں پر بھی بہت سے کیڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال اور عیال اور دولت بہت سی اس کو حاصل ہو گی اور اگر دیکحے ک اپنے جسم سے کیڑوں کو زمیں پر گرایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی عیال کو اپنے سے دور کرے گا اور ان کی خبر گیری نہ کرے گا۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کا بہت سا حصہ کیڑوں نے کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال اس کا مال کھائیں گے۔ 
اور اگر دیکھے کہ کیڑوں نے اس کے جسم کو کچھ نقصان پہنچایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کنبے سے نقصان اور صرور پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک یا کان یا منہ یا پاخانے کے سوراخ سے کیڑے نکلے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال یا عیال زیادہ ہو گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ کیڑے اس کے جسم سے نکل کر مر رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے عیال ہلاک ہوں گے اور اس سے جدا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ بہت سے کیڑے اس کے گھر وغیرہ کی چھت سے گرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس قدر اس کو مال اور نوکر چاکر حاصل ہو ں گے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السالم نے فرمایاہے کہ خواب میں کیڑوں کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)عیال(۲)نوکر چاکر(۳)چاہا ہوا مال