تعبیرخواب

گرو کردن(رہن کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی جگہ رہن ہے یا اپنے جسم کو کسی چیز میں رہن رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کئے ہوئے گناہوں سے ڈرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی فرزند اور عیال کسی کے پاس رہن کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر ظلم اور بے انصافی ہو گی اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو کسی کے پاس رہن رکھا ہے دلیل ہے کہ وہ مظلوم ہو گا اور ممکن ہے کہ کوئی اس پر ظلم کرے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃاﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رہن رکھا ہے تو فساد دین پر دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ کل نفس بما کسبت رھینتہ ( ہر ایک جان اپنے کسب میں رہن ہے۔ ) اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز دنیا کے سامان میں سے کسی کے پاس رہن رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ سامان کے بارے میں گفتگو کرے گا اور نقصان پائے گا۔