تعبیرخواب

کروبہ (ایک قسم کا بیج)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھاگنا رہائی ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دشمن سے یا کسی کاٹنے والے جانور سے بھاگا ہے۔ دلیل ہے کہ شر اور خوف سے امن میں ہو گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خواب میں دیکھا تھا کہ آپ فرعون ملعون سے بھاگے ہیں۔ پھر آپ نے فرعون کی شرارت سے نجات پائی اور آکر کار اس پر فتح ہوئی۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے لوگ بھاگ رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے تہمت لگے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:۔ یوم ترونھا تذھل کل مرضعتہ عما ارضعت (جس دن تو اس کو دیکھے گا تو ہر ایک دودھ پلانے والی اپنے بچوں کو بھول جائے گی۔)
اور اگردیکھے کہ مرد عورتوں سے بھاگتے ہیں۔ اگر عورتیں مصلح اور پارسا ہیں تو بدی پر دلیل ہے۔ اور اگر مفسد ہیں تو نیکی پر دلیل ہے۔ 
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھاگنا شادی ہے۔ بشرطیکہ اس جگہ اگر اندوہ مصیبت کی آواز ہو۔