تعبیرخواب

کزاکند (ریشمی کیڑا)

کچا ریشم۔حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے ریشم پہنا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور دشمنوں پر غالب آئے گا۔ اور اگر یہ خواب عورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ شوہر کرے گی اور اس سے خیرو منفعت حاصل کرے گی۔ 
اور اگر خواب میں دیکھے کہ سبز پہنا ہے۔ دلیل ہے کہ مصلح اور پارسا عورت کرے گا۔ اور اگر سرخ پہنا ہے تو عیش پرست عورت سے شادی کرے گا۔ اورا گر سیاہ ہے اور صاحب خواب قاضی یا خطیب ہے تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر دنیا ہے تو وہ عورت گناہگار ہو گی اور اگر پرانا ہے تو وہ عورت پلید اور نابکار ہو گی۔