تعبیرخواب

کژدم خوارہ(ایک جانور ہے)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کژوم خوارہ ایک جانور ہے کہ خوزستان میں پانی کے اندر رہتا ہے اور زمین پر د م گھسیٹتا اور اس کا زخمی فوراً ہلاک ہوتا ہے۔ 
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کژوم خوارہ عقلمند اور بردباد اور عاجز اور باآرام اور شیریں سخن دشمن ہے اور وہ دشمنی میں سخت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کژوم خوارہ نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قسم کے دشمن سے جس کا اوپر ذکر ہوا اس کو بلا اور نج پہنچے گا۔ 
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کژوم خوارہ نے کاٹا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز کژوم خوارہ جیسی تھی اور اس سے ڈرا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کو دشمن سمجھ کر اندیشہ کرے گا۔ حالانکہ وہ اس کا دشمن نہ ہو گا۔