تعبیرخواب

گزیدن (کانٹا)

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مہر اور محبت اس کے دل میں زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو غصے اور دشمنی سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سے اسی قدم نقصان پہنچے گا۔ 
حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو گدھے نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا پہلے کی نسبت خطرے میں ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو اونٹ نے کاٹا ہے دلیل ہے کہ اس کو سفر سے نقصان ہو گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اس سال میں نقصان پہنچے گا۔ اور خواب میں تمام درندوں کا کاٹنا چار وجہ پر ہے۔ (۱)نقصان(۲)دشمن (۳)جھگڑا(۴)مال اور مرتبہ۔